پنجاب اسمبلی میں ملعون سلمان رشدی پر حملے سے متعلق سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان کی صوبہ پنجاب اسمبلی میں ملعون سلمان رشدی پر حملے سے متعلق سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی۔قرار داد مسلم لیگ ن کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے۔ قرار داد کے متن کے مطابق یہ ایوان سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہے۔متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ملعون سلمان رشدی کی حمایت سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان فی الفور پوری امت مسلمہ سے معافی مانگیں۔