مولانا فضل الرحمٰن نے ملعون سلمان رشدی کےحق میں عمران خان کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ جمیعت علما اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ملعون سلمان رشدی کےحق میں عمران خان کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

 مولانا فضل الرحمٰن نے ٹویٹ کی کہ آسیہ ملعونہ اور عبدالشکور قادیانی کو اپنی حکومت میں رہا کرنے کے بعد اب حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شانِ اقدس میں گستاخی کرنے والے ملعون سلمان رشدی کےحق میں بیان دینے کے بعد عمران خان نے ہمارے روز اول کےموقف کو پھر سچا ثابت کیا ہےکہ وہ اسلام اور پاکستانیت کے لبادے میں بیرونی اور بالخصوص یہود کا ایجنٹ ہے۔

عمران خان ملعون رشدی کا بھی ترجمان بن گیا ہے

دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان نے بھی حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے بعد عمران خان ملعون رشدی کا بھی ترجمان بن گیا ہے۔

ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ جو کہتا تھا میں غلام نہیں ہوں، اُس کا یہ بیان امریکا، یورپ اور یہودیوں کو خوش کرنے کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کیوں گرفتار نہیں کیا جا رہا؟ اصل تحقیقات تو اس سے ہونی چاہیے۔

لیبلز