پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ‏دی گارڈین نے ملعون سلمان رشدی کے حوالے سے میری گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی۔ میں نے بھارت میں ملعون سلمان رشدی کو مدعو کرنے پر سیمینار میں شرکت سے انکار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دی گارڈین نے میری گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی۔ میں نے بھارت میں ملعون سلمان رشدی کو مدعو کرنے پر سیمینار میں شرکت سے انکار کیا۔

انہوں نے کہاکہ انٹرویو میں، میں نے گستاخ رسول(ص) کو سزا دینے کے اسلامی طریقہ کار کی وضاحت کی۔ سانحہ سیالکوٹ کا حوالہ دیا، اسی تناظر میں رشدی کی بات کی۔