پاکستان کے شہر کراچی سے حیدر آباد جانے والی مسافر کار ایم نائن لنک روڈ پر سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی، میاں بیوی سمیت 7 افراد لاپتہ ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان کے شہر کراچی کے قریب کاٹھور میں گزشتہ روز حیدر آباد جاتے ہوئے ایک فیملی گاڑی سمیت بہہ گئی، ریسکیو ٹیم نے ایک بچے کی لاش اور گاڑی نکال لی ہے تاہم فیملی کے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

کراچی سے حیدرآباد جانے والی مسافر گاڑی میں میاں بیوی کے علاوہ 15 سالہ حمنا، 13 سالہ ایان، 11 سالہ حماد، 10 سالہ محمد موسیٰ سوار تھے۔
مددگار 15 کو شہزاد نامی شہری کی جانب سے گاڑی ڈوبنے کی اطلاع دی گئی، شہری گلشن حدید کا رہائشی ہے۔ ایس ایچ او میمن گوٹھ کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات درپیش آئیں۔سیکریٹری محکمہ اطلاعات عبدالرشید سولنگی کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی فیملی کی تلاش کے لیے ایدھی کے رضا کار سرچ آپریشن میں جاری ہے، متاثرہ خاندان کو مقامی افراد نے سیلابی پانی میں جانے سے منع کیا تھا لیکن تنبیہہ کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈرائیور نے سفر جاری رکھا۔