مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے ٹویٹر پر لکھا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ پیغمبر رسول (ص)کے نواسے راہ حق پر تھے اُس کے باوجود کوفہ کے لوگ یزید کے خوف سے حضرت امام حسینؑ کی مدد کو باہر نہ نکلے اور پھر اسلامی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ وقوع پزیر ہوا۔
عمران خان نے لکھا کہ ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، جو دراصل مجرموں کا برسر اقتدار گروہ ہے، آج کا یزید امریکی سازش سے حکومت میں لایا گیا، آج پاکستان یزیدیت کے نرغے میں ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا قوم خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کے سامنے سر جھکائیں گے یا کڑے امتحان میں کھڑے ہو کر اس کا سامنا کریں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ تیرہ اگست کو میں حقیقی آزادی جلسے میں فسطائیت سے نمٹنے کے لیے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے یوم آزادی کی مناسبت سے چودہ اگست کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔