مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اپنی کابینہ کے وزرا، سرکاری اداروں کے سربراہان اور تمام صوبوں کے گورنرز کو حکم دیا کہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
صدر مملکت نے تاکید کی کہ لازمی ہے کہ صوبوں کے گورنر انہیں حاصل تمام وسائل کے ساتھ اپنے صوبے یا متعینہ اور اپنے قریبی صوبوں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچائیں۔
آیت اللہ رئیسی نے متوقع مزید بارشوں کے پیش نظر کہ جن کی وجہ سے ڈیموں اور پشتوں سے پانی کے بہاو کا اندیشہ ہے، تمام صوبوں کے گورنرز اور متعلقہ اداروں کو مامور کیا ہے کہ نقصانات اور خطرات سے بچاو کے لئے مطلوبہ اقدامات اور ضروری تدابیر کو اپنی منصبی ترجیحات میں رکھیں۔