مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی آج جمعرات کے روز سادہ سے پروٹوکول کے ساتھ ہمدان کے ایئر پورٹ پہنچے اور بعد ازاں وہاں سے کبودرآھنگ کے عوامی جلسے سے خطاب کے لیے لیے اس شہر کے اسٹیڈیم کی طرف روانہ ہوگئے۔
آیت اللہ رئیسی نے صبح گیارہ بجے شہید قاسم سلیمانی کانفرنس ہال میں ہمدان کے لوگوں کے عظیم اجتماع سے خطاب کیا۔
صدر مملکت اس کے بعد بعض ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس کا دورہ کرینگے۔ اسی طرح اس دورے میں ان کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں اور مختلف مقامات کے دورے بھی شامل ہیں جبکہ آخر میں صحافیوں سے گفتگو کریں گے۔
اس سفر کے دوران کابینہ کے بعض وزرا صدر مملکت کی نمائندگی میں صوبہ ہمدان کے بعض شہروں کا دورہ کریں گے اور وہاں کے عوام سے ملاقاتوں سمیت ان کے مسائل اور مشکلات کا جائزہ لیں گے اور اس کے نتائج صوبائی کونسل کے اجلاس میں صدر مملکت کو پیش کریں گے۔
طے شدہ پروگرام کے مطابق سابق وزیرداخلہ ہمدان کا دورہ کریں گے گے جبکہ جہاد زراعت کے وزیر ملایر، وزیر تعلیم نھاوند، وزیر سائنس اسد آباد، وزیر سیاحت صحت اور قومی ورثہ تویسکران، اسلامی ثقافت و ارشاد کے وزیر کبودرآھنگ، ماحولیات کے سربراہ بہار شہر، وزیر کھیل اور جوانان فامنین جبکہ وزیر صحت صحت رزن اور درگزین کے شہروں کا دورہ کریں گے۔ کابینہ کے تمام وزراء اپنے دوروں کی جائزہ رپورٹ صوبائی کونسل کے اجلاس میں پیش کریں گے جہاں صدر مملکت کی موجودگی میں ان کے متعلق ضروری اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا۔