مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی صوبائی حکومت سندھ نے بارش کی وجہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کل بروز (پیر) کی عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں صبح 5 بجے سے مسلسل بارش ہورہی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اس تناظر میں حکومت سندھ نے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کل (بروز پیر) کی عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے پرائیوٹ آفسز کو بھی درخواست کی کہ وہ اپنے دفاتر بند رکھیں۔ علاوہ ازیں وزیر اعلی سندھ نے چیف سیکریٹری کو نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ھ
اجراء کی تاریخ: 24 جولائی 2022 - 21:17
پاکستان کے صوبائی حکومت سندھ نے بارش کی وجہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کل بروز (پیر) کی عام تعطیل کا اعلان کردیا۔