مہر نیوز ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ ریاست اترپردیش کے شہرلکھنو کے ایک شاپنگ مال میں چند مسلمانوں کے نماز پڑھنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہندو انتہاپسندوں نے نمازیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ہندوانتہاپسندوں سے خوف زدہ مال کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ انہوں نے مسلمانوں کو مال میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ مال انتظامیہ نے نمازیوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا۔
ہندوانتہاپسندوں نے نمازپڑھنے کے جواب میں مال کے اندر ہندو مذہبی تقریب کرنے کا اعلان کیا ہے۔مال کا افتتاح چند روز قبل اترپردیش کے مسلمان دشمن ہندو انتہاپسند وزیراعلی آدیتیہ ناتھ نے کیا تھا۔