پاکستان کی جانب سے ایران کے ساتھ تجارت، توانائی اور بجلی سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون کے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنی حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان جغرافیائی قربت، مشترکہ تاریخ اور باہمی افہام و تفہیم کے حوالے سے تاریخی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

دونوں ممالک کے آپس کے روابط سمیت باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنی حکومت کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔اسکے علاوہ وزیراعظم نے عوام سے عوام کے تبادلوں کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

 اعظم شہباز شریف نے صوبہ بلوچستان میں جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مدد کے لیے بروقت مدد اور IL-76 طیارے پاکستان کو دینے پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر صدر رئیسی نے وزیراعظم کو جلد از جلد ایران کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

لیبلز