انہوں نے کہا کہ امام علیہ السلام نے اپنے علم و دانش اور حکمت پر مبنی فراست کے ذریعے نامشروع اموی حکومت سے مقابلہ کیا اور اس کی بنیادوں کو کھوکھلا ثابت کیا۔ سر انجام ہشام بن عبد الملک نے آپ کو زہر دے کر شہید کیا۔

حجت الاسلام و المسلمین قاسم جعفر زادہ نے مہر نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے روز شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کی مناسبت سے تعزیت پیش کی اور امام علیہ السلام کی شخصیت، علم و دانش اور اخلاقی فضائل کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا امام علیہ السلام باقر العلم تھے یعنی جس ذات سے علوم و حمکت پھوٹے ہیں۔ آپؑ نے ساری زندگی اسلامی معارف کی ترویج اور برجستہ شاگردوں کی ترتبیت میں گزاری۔ 

انہوں نے کہا کہ امام علیہ السلام نے اپنے علم و دانش اور حکمت پر مبنی فراست کے ذریعے نامشروع اموی حکومت سے مقابلہ کیا اور اس کی بنیادوں کو کھوکھلا ثابت کیا۔ سر انجام ہشام بن عبد الملک نے آپ کو زہر دے کر شہید کیا۔ 

دفتر تبلیغات اسلامی اردبیل کے ڈائریکٹر نے کہا: امام محمد باقر علیہ السلام نے علم کی اس طرح ترویج کی کہ جہاں آپؑ تقریر فرماتے محفل پر آپ کے رعب کی لہر چھا جاتی تھی۔ آپؑ بچپن سے ہی علم و دانش اور فضیلت و تقوی میں معروف تھے اور ہمیشہ سے مشکلات کے حل میں مرجعِ خلائق جانے جاتے تھے۔ 

مکتب تشیع کا احیاء، امام باقر علیہ السلام کی اسلام کے لئے گراں قدر خدمت

 حجت الاسلام و المسلمین قاسم جعفر زادہ نے امام علیہ السلام کی شخصیت، علم و دانش اور اخلاقی سییرت کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: امام باقر علیہ السلام علم و دانش کا ٹھاٹے مارتا ہوا سمندر تھے اور اخلاقی فضائل میں یگانہ روزگار تھے اور یہ آپ کی ذات ہی تھی جس نے مکتب تشیع کو مذہب حقہ کے عنوان سے متعارف کروایا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ امام علیہ السلام اپنے زمانے کے سب سے بڑے مفسر قرآن تھے اور آپ نے آیات کی حقیقی تفسیر پیش کرکے ان سے بہت سے ابہامات دور کئے اور ہمیشہ اپنے موقف کو ثابت کرنے کے لئے آیاتِ قرآن کا سہارا لیتے اور اپنی بات کے لئے کلامِ الہٰی کو گواہ کے طور پر پیش کرتے تھے۔

اردبیل شہر کی ثقافت عامہ کونسل کے رکن نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی ہمیں اپنی زندگی میں ائمہ معصومین علیہم السلام کی سیرت سے اسوہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا سب کو چاہئے کہ پہلے سے بڑھ کر ائمہ اطہار علیہم السلام کی فردی اور اجتماعی زندگی سے بصیرت و معرفت حاصل کریں اور اسے اپنی انفرادی اور سماجی زندگی میں آئیڈیل بنا کر اپنے خاندان اور معاشرے کی اصلاح کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

لیبلز