مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز پرورش فکری کودکان و نوجوانان کے ڈائریکٹر مہدی علی اکبرزادہ نے پیر کی دوپہر ترنج بجنورد تھیٹر کی افتتاحی تقریب میں کہاکہ کھلونوں کی پہلی بین الاقوامی نمائش گاہ اس سال کے آخر تک لگائی جائے گی جس کا مقصد اس صنعت کی ترقی اور مارکیٹنگ کو فروغ دینا ہے۔اس نمائش کے انعقاد سے کھلونا بنانے والوں اور ڈیزائنرز کے درمیان رابطے کو وسعت ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھلونے کے کارخانوں نے اچھی ترقی کی ہے اور اب وہ غیر ملکی مصنوعات کا مقابلہ کر رہے ہیں۔اس وقت ہم کھلونے برآمدکرنے کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور مینوفیکچررز کے لیے یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔