مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدارتی معاون "یوری اوشاکوف" نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ "روسی صدر ولادیمیر پوٹین ترکمانستان کے دار الخلافہ عشق آباد میں اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔"
اس بیان کے مطابق ولادیمیر پوٹین عشق آباد کے سربراہی اجلاس میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور اپنے آذربائیجانی ہم منصب الہام علی اف سے ملاقات اور تبادلہ خیال کرنے والے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو کو اس بات کی توقع ہے کہ عشق آباد سربراہی اجلاس میں کیسپین سی کنونشن کی توثیق کی جائے گی،جس میں غیر علاقائی مسلح افواج کی عدم موجودگی بھی شامل ہے۔