مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتوں کی طرح اسلامی جمہوریہ ایران کا کوئی بھی شہر کورونا وائرس پھیلنے کی ریڈ اور اُرینج حالت میں نہیں ہے۔
ایران میں کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، اُرینج زون کا درجہ رکھنے والے ایرانی شہروں کی تعداد 106 سے کم ہو کر 91 ہو گئی ہے جبکہ گرین زون کا درجہ رکھنے والے شہروں کی تعداد 343 سے بڑھ کر 357 ہو گئی ہے۔