مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی مقاومتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے ملاقات میں فلسطین، لبنان اور خطے کی سیاسی اور میدانی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور فلسطین کی مقاومتی تحریک ''حماس'' کے سیاسی ونگ کے سربراہ ''اسمعٰیل ہنیہ'' نے بیروت میں ملاقات کرتے ہوئے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
حزب اللہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے جمعرات کو اپنے بیانیے میں اعلان کیا ہے کہ دونوں رہنماوں نے فلسطین، لبنان اور خطے کی سیاسی و زمینی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اعلامیے کے مطابق، سید حسن نصر اللہ نے اسماعیل ھنیہ سے مزاحمت کے محور کو بڑھانے، خطرات، چیلنجز اور مختلف مواقع سے نمٹنے کے بارے میں مشاورت کی اور حالیہ صورتحال میں قدس، اسلامی مقدسات اور فلسطین کاز سے جڑے اپنے اصلی ہدف تک پہنچنے کے لئے مقاومت کے تمام شعبوں میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔