اجراء کی تاریخ: 23 جون 2022 - 12:55

پاکستان میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کئی روز سے جاری اضافے کا سلسلہ رک گیا اور روپے کے مقابلے میں اس کی قدر میں نمایاں کمی ہوگئی۔

مہر نیوز ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کئی روز سے جاری اضافے کا سلسلہ رک گیا اور روپے کے مقابلے میں اس کی قدر میں نمایاں کمی ہوگئی۔

آئی ایم ایف سے قرض کا معاہدہ طے پانے اور چین سے 2.3 ارب ڈالر جلد ملنے کی خبروں کے اثرات نظر آنے لگے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2.93 روپے کمی سے 209 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 45پیسے کے اضافے سے 211.93روپے کا ہوگیا تھا تاہم اسکے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3.50 روپے سے گھٹ کر 212روپے ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے نتیجے میں بجٹ کا حجم 9.9 ٹریلین روپے ہو جائے گا۔