مہر نیوز ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرپاکستان کی جانب سے افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان افغانستان بھیج دیا گیا۔آٹھ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان میں رہائشی خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں۔این ڈی ایم اے نے امدادی سامان رات کو اسلام آباد سے روانہ کیا۔ پاکستان نے افغان حکومت اورعوام کو مشکل کی گھڑی میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔
افغانستان میں گزشتہ روز زلزلے سے ایک ہزارافراد جاں بحق اورسیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔