یمنی فورسز نے یمن پر سعودی عرب کے ظالمانہ اور مجرمانہ ہوائي حملوں کے جواب میں جدہ میں سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو کو میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں جدہ میں آرامکو کی تنصیب آگ لگنے سے مکمل پر طور پر تباہ ہوگئی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے یمن پر سعودی عرب کے ظالمانہ اور مجرمانہ ہوائي حملوں کے جواب میں جدہ میں سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو کو میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں جدہ میں آرامکو کی تنصیب آگ لگنے سے مکمل پر طور پر تباہ ہوگئی ۔ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی یمن پر جارحت اور بربریت کے جواب میں جدہ اوردارالحکومت ریاض سمیت 18 فوجی اور اقتصادی ٹھکانوں پر ڈرونز اور میزائلوں  سے حملہ کیا ہے۔ یمنی فورسز نے اپنی اس کارروائي میں دارالحکومت ریاض، جدہ، ابہا ايئر پورٹ، خمیس مشیط، جیزان ، جازان میں سعودی عرب کے فوجی اور اقتصادی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ المیادین کے مطابق یمنی فورس نے راس التنورہ، رابغ اور جدہ میں آرامکو کی تنصیبات کو تباہ کرنے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے یمن کا ظالمانہ  محاصرہ جاری رہنے کی صورت میں یمنی فورسز بھی راس التنورہ اور رابغ کو نشانہ بنائے گي۔ یمن کی اسلامی تنظيم انصار اللہ کے حملے میں صامط شہر کی بجلی بھی مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔