مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکرات کار اور ایرانی وفد کے سربراہ علی باقری کنی نے اپنے ٹوئيٹر بیان میں کہا ہے کہ کچھ اداکار حقیقی سفارت کاری کے بجائے الزام تراشی کی اپنی پرانی عادت پر اصرار کررہے ہیں۔
ایران کے اعلی مذاکرات کار نے کہا کہ ہم نے ویانا مذاکرات میں اپنی تجاویز بر وقت پیش کیں اور تعمیری مذاکرات انجام دیئے تاکہ اختلافات کم ہوں۔ باقری کنی نے کہا کہ سڑک دو طرفہ ہے اگر فریق مقابل اپنی ماضی کی غلطیوں کی تلافی کرے، تو ایک اچھے معاہدے کی راہ ہموار ہوجائےگی۔