مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکراتکار علی باقری کنی نے مشترکہ کمیشن کے اجلاس سے قبل روس اور چین کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ۔
اطلاعات کے مطابق اس سے قبل ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کے ساتھ گفتگو میں یورپی ممالک کے عدم تعاون پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں شامل یورپی ممالک اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔