جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 32 ویں اولمپکس مقابلوں میں ایرانی قومی ٹیم کے رکن جواد فروغی نے شوٹنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 32 ویں  اولمپکس مقابلوں میں ایرانی قومی ٹیم کے رکن جواد فروغی نے پستول شوٹنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

ٹوکیو میں 32 ویں اولمپک مقابلوں کے پہلے دن ایرانی قومی ٹیم کے رکن جواد فروغی نے شوٹنگ میں سونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔ جواد فروغ نے ٹوکیو اولمپک مقابلہ میں 8۔224 امتیاز حاصل کرکے ایران اور اولمپک کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایران نے اولمپک مقابلوں میں شوٹنگ کی تاریخ میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل ایران اولمپک مقابلوں میں کشتی ، ٹیکوانڈو ، ویٹ لفٹنگ اور دوڑ کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرتا رہا ہے۔