رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے تہران میں افغانستان سےمتعلق امن و صلح پر مبنی آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی ممتاز شخصیات اوردانشور، افغان قوم کے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے تہران میں افغانستان سےمتعلق امن و صلح پر مبنی آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی ممتاز شخصیات اوردانشور، افغان قوم کے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے ۔

مجمع جہانی بیداری اسلامی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ایران کی طرف سے امن و صلح کے سلسلے میں افغانستان کی عظیم قوم کی  حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغان قوم کی سویت یونین ، امریکہ اور نیٹو کی فوجی مداخلت کے خلاف مجاہدت اور جد و جہد ان کی بہادری اور مردانگی کا مظہر ہے جس طرح افغان قوم نے سامراجی طاقتوں کا بھر پور انداز میں مقابلہ کیا اسی طرح افغانستان کی عظیم قوم  افغانستان میں امن و صلح کے قیام میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

انھوں نے کہا گذشتہ 40 برس سے اغیار نے امن و صلح میں رہنے والی افغان قوم کو جنگ و جدال میں دھکیل کر افغانستان کی ترقی اور پیشرفت کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ ولایتی نے کہا کہ افغانستان کے تمام قبائل اور مذاہب امن و صلح اور دوستی میں زندگی بسر کررہے تھے لیکن سامراجی طاقتوں نے افغانستان پر لشکرکشی کرکے وہاں کے بھائی چارے اور امن و صلح کو تباہ و برباد کردیا ۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان کی اعلی اور ممتاز شخصیات افغانستان میں امن و صلح اور بھائی چارے کو دوبارہ بحال کرنے میں اپنا اہم کردار کرسکتی ہیں۔