حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں کامیابی اور ایران کا صدر منتخب ہونے پر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں کامیابی اور ایران کا صدر منتخب  ہونے پر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی۔

سید حسن نصر اللہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس حساس مرحلے میں ایران کا صدر منتخب ہونے پر میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ آپ کی کامیابی سے مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں  ایرانی قوم اورعلاقائی اقوام کے حوصلے بلند اور امیدیں زندہ ہوگئی ہیں۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی مزآحمتی محاذ اور حریت پسند آپ کو اپنا قوی اور مضبوط پشتپناہ سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ آیت اللہ رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر روس کے صدر ولادیمیر پوتین سمیت کئی عالمی رہنما مبارکباد پیش کرچکے ہیں، جن میں عراق کے صدر برہم صالح اور وزير اعظم مصطفی الکاظمی، شام کے صدر بشار اسد، پاکستان کے وزير اعظم عمران خان ، پاکستان سینیٹ کے چیئر مین محمد صادق سنجرانی ، شام کے صدر بشار اسد ،لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور فلسطینی تنظیموں کے سربراہان شامل ہیں۔