کل تہران میں افغانستان نیوز ایجنسی " آوا " کی جانب سے "ایران اور افغانستان کے لئے ایرانی صدارتی انتخابات کی اہمیت" کے عنوان سے میڈیا ٹاک کا انعقاد ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق وائس آف افغانستان نیوز ایجنسی " آوا " کی جانب سے "ایران اور افغانستان کے لئے ایرانی صدارتی انتخابات کی اہمیت" کے عنوان سے میڈیا ٹاک کل تہران میں ہوگی. 
وائس آف افغانستان نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں 13 ویں صدارتی انتخابات ایک انتہائی حساس علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں ہورہے ہیں۔ اسی وجہ سے یہ انتخابات ایک طرف ایرانی عوام کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں تو دوسری جانب افغانستان کے عوام کے لئے بھی اہم ہیں. 

اس بیان کے مطابق مذکورہ انتخابات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کی بھرپور شرکت اہمیت کی حامل ہے، جس کی کامیابی سے اسلامی نظام کے مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی اور اس کے خلاف کی جانے والی عالمی سازشیں خاک میں مل جائیں گی۔ لہذا ایرانی عوام کے کندھوں پر ایک بار پھر ایک بڑی ذمہ داری عائد ہورہی ہے۔ امید ہے ایران کے باشعور عوام اس الیکشن میں بھرپور شرکت کریں گے۔
 اس انتخابات کی کامیابی سے ایک طرف افغانستان کے اندرونی اور بیرونی مشکلات کے شکار عوام کے لئے مثبت نتائج سامنے آئیں گے تو دوسری طرف ایران میں موجود 30 لاکھ افغانی مہاجرین کے لئے بھی راہ گشا ثابت ہوں گے. 
 اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے وائس آف افغانستان کی جانب سے ایک میڈیا ٹاک کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے افغانستان سے تعلق رکھنے والی سیاسی و مذہبی شخصیت اور انجمن ثقافتی تبیان افغانستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید عیسی حسینی مزاری صاحب ایران اور افغانستان کے لئے ایرانی صدارتی انتخابات کی اہمیت بیان کرنے کے ساتھ ساتھ افغان عوام اور مہاجرین کے مطالبات کے بارے میں بھی گفتگو کریں گے، لہذا تہران میں مقیم تمام ملکی اور بین الاقوامی  میڈیا کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس میڈیا ٹاک کی کوریج کے لئے اپنے  رپورٹر اور نمائندے بھیج کر شکریہ کا موقع بخشیں. 

 زمان: 9 جون، بروز بدھ، 10 بجے صبح 

مکان: تهران، تقاطع بلوار کشاورز با خیابان دکتر قریب، روبروی بیمارستان امام خمینی، پلاک 374، طبقه اول، دفتر خبرگزاری صدای افغان(آوا)/ رابطہ نمبر:

 09029120553