اجراء کی تاریخ: 22 اگست 2016 - 13:58

پاک افغان حکام کے درمیان سرحدی مذاکرات اتوارکو بھی ناکام رہے جس کے نتیجے میں پاک افغان دوستی گیٹ 4 روز سےم سلسل بند پڑا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاک افغان حکام کے درمیان سرحدی مذاکرات اتوارکو بھی ناکام رہے جس کے نتیجے میں پاک افغان دوستی گیٹ 4 روز سےم سلسل بند پڑا ہے۔ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں افغانستان سے متصل پاک افغان بابِ دوستی گیٹ اتوارکوچوتھے روزبھی بند رہا ‘ ایف سی ذرائع کے مطابق پاک افغان حکام کےمابین مذاکرات اتوارکو بھی جاری رہے تاہم کوئی نتیجہ برآمدنہیں ہوا‘توقع ہے کہ بات چیت آج بھی جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحد پر پاکستانی شہریوں کی طرف سے ہندوستانی پرچم کی توہین اور اس کے جواب میں افغان شہریوں نے  پاکستانی پرچم کی توہین اور اسے آگ لگا دی  اور باب دوستی پر افغان شہریوں نے پتھرائو بھی کردیا جس کے باعث پاکستانی فورسز نے 4 روز سے بطور احتجاج پاک افغان سرحد کو بند کر رکھا ہے جس کے باعث دو طرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں پاک افغان چمن سرحد پر افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی برقرار ہےجبکہ سرحد پر ہر قسم کی آمدروفت ،تجارتی سرگرمیاں ، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو سپلائی بھی معطل رہی  جس کی وجہ سے دونوں اطراف مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں ‘سرحدی بندش سے پاک افغان تاجروں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ‘سرحد کے دونوں جانب سبزی اور پھلوں سے لدے ٹرک بھی کھڑے ہیں جس سے تاجر شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔