ترک وزیر انصاف نے کہاہے ترکی کے امریکہ میں مقیم مذہبی رہنما محمد فتح اللہ گولن سے متاثرہ فوجیوں کے گروپ نے بغاوت کی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک وزیر انصاف نے کہاہے ترکی کے امریکہ میں مقیم مذہبی رہنما محمد فتح اللہ گولن سے متاثرہ فوجیوں کے گروپ نے بغاوت کی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ترک وزارت انصاف کا کہناہے کہ مذہبی رہنما فتح اللہ گولن امریکہ میں مقیم ہیں اور ان سے ہی متاثرہ فوجیوں کے گروپ نے بغاوت کی ہے ۔مذہبی رہنما فتح اللہ گولن امریکہ میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہےہیں۔
ادھر ترک عوا م بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئی ہے اور فوجی بغاوت کی مزاحمت شروع کر دی ہے ۔ ترک صدر نے عالمی برادری سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔

لیبلز