عراق و شام اور دیگر اسلامی ممالک میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں ادھر امریکہ نے ابوبکربغدادی کی ہلاکت کی خـبروں کو رد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم اور دیگر غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق و شام اور دیگر اسلامی ممالک میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں ادھر امریکہ نے ابوبکربغدادی کی ہلاکت کی خـبروں کو رد کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق داعش سربراہ ابوبکر ، شام میں امریکی اتحادی فوج کے حملے میں ہلاک ہوا۔
داعش کے سربراہ کی ہلاکت کی اطلاع غیر مصدقہ ہے، اطلاعات کے مطابق داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی شام میں امریکی اتحادی فورسز کے فضائی حملے میں مارا گیا، یہ حملہ جمعہ کے روز شامی شہر رقہ میں کیا گیا تھا۔
گزشتہ ہفتے عراق کے شہر موصل میں فضائی حملے میں بھی ابوبکر البغدادی کے زخمی ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات آئی تھیں۔ ادھر امریکی اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے ابوبکر بغدادی کی ہلاکت کی خـبریں غیر مصدقہ ہیں۔