مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے شام میں زمینی افواج کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے زمینی فوج بھیجنا بہت بڑی غلطی ہوگی۔ امریکی صدر نے برطانیہ کے تین روزہ دورے کے دوران کہا کہ شام کا مسئلہ انتہائی پیچیدہ ہے۔انھوں نے کہاکہ میرے خیال میں اس کا کوئی آسان حل نہیں شام کے طویل مسئلے کا واحد حل فوج نہیں اور ہماری جانب سے زمینی فوج کی تعیناتی تو بالکل نہیں ہے اور نہ ہم یہ کرنے جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ امریکہ کی قیادت والے اتحاد کی جانب سے داعش کے خلاف رقہ جیسی جگہوں پر حملے جاری رہیں گے اور ملک کے ان حصوں میں انھیں محدود کر دیا جائیگا اور ان حصوں سے رابطے منقطع کر دئیے جائیں گے جہاں سے وہ یورپ میں غیر ملکی دہشت گرد بھیجتے ہیں۔ اوبامہ نے کہا کہ ان کے دور صدارت کے آخری نو مہینوں میں داعش کا قلع قمع نہیں ہو سکے گا لیکن اس کے خلاف کارروائی جاری ر ہےگی۔ واضح رہے کہ ترکی اور سعودی عرب امریکہ پر شام کے خلاف فوجی کارروائی کے لئے دباؤ ڈالتے چلے آرہے ہیں جن کی امیدوں پر امیرکی صدر نے پانی پھیر دیا ہے۔ سعودی عرب کو شام اور یمن میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 اپریل 2016 - 13:30
امریکی صدر باراک اوبامہ نے شام میں زمینی افواج کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے زمینی فوج بھیجنا بہت بڑی غلطی ہوگی۔