مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ دیرالزور میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فضائیہ کے حملے میں 100 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق شامی فضائيہ نے دیر الزور میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 100 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شامی فضائیہ نے دیارالزور کے مغرب میں واقع الحسینیہ گاؤں پر وہابی تکفیروں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔
شامی فضائیہ نے دیرالزور کے ہوائی اڈے کے اطراف میں بھی وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ اطلاعات کے مطابق لاذقیہ میں شامی فوج کی پیشقدمی جاری ہے اور دہشت گرد پسپا ہو کر فرار کررہے ہیں۔