اجراء کی تاریخ: 21 دسمبر 2015 - 13:29

امریکہ میں صدارتی نامزدگی کیلیے ڈیموکریٹک امیدواروں نے اپنے حریف رپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے مسلمانوں کے خلاف بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ، داعش کے بہترین سپاہی ہیں۔ جو اپنے بیانات سے داعش کو مضبوط کررہے ہیں۔

مہر خبررسان ایجنسی نےوکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں صدارتی نامزدگی کیلیے ڈیموکریٹک امیدواروں نے اپنے حریف رپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے مسلمانوں کے خلاف بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ، داعش کے بہترین سپاہی ہیں۔ جو اپنے بیانات سے داعش کو مضبوط کررہے ہیں۔ نیوہمپشائر میں ہونیوالے مباحثے میں سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ داعش کیلیے بھرتیاں کرنے والے بہترین آدمی ہیں۔ ٹرمپ کے اسلام مخالف بیانات لوگوں کو داعش میں شمولیت پر اکسا رہے ہیں، ٹرمپ کے متنازع بیانات کو لوگوں کے کانوں تک پہنچنے سے روکنے کی ضرورت ہے۔ برنی سینڈرز نے کہا کہ امریکہ کو دنیا کی پولیس نہیں سمجھا جانا چاہیے اور داعش کیخلاف جنگ میں روس سے اتحاد اور مسلم ممالک سے فوجیوں کو شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا  کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب کو کہتے کہ وہ یمن میں لڑائی کے بجائے داعش پر توجہ دے اور قطر سے یہ کہتے ہیں کہ وہ اربوں ڈالر فٹبال کے عالمی کپ پر صرف کرنے کی بجائے اس دہشت گردی کے خلاف وسائل فراہم کرے جو اس کے دروازے تک پہنچ چکی ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق دہشت گردی کو فروغ دینے میں خود امریکہ، سعودی عرب ، ترکی ، اسرائیل اور قطر اہم کردار ادا کیا ہے۔

لیبلز