فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے دورہ پیرس کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے دورہ پیرس کا اعلان کردیا ہے۔

فرانسیسی صدر اولاند نے کہا کہ ایران کے صدر حسن روحانی جنوری کے آخر میں فرانس کا دورہ کریں گے۔ اس سے قبل ایرانی صدر کا دورہ فرانس گذشتہ ماہ انجام پانا تھا لیکن فرانس میں 13 نومبر کے بم دھماکوں کی وجہ سے یہ دورہ منسوخ کردیا گیا اور اب ایرانی صدر جنوری کے آخر میں فرانس کا دورہ کریں گے۔ فرانس کے وزیر خارجہ فابیوس کچھ عرصہ قبل ایران کا دورہ کرچکے ہیں اور دونوں مالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔