مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں جرمنی اور ایران کے وزراء خارجہ نے باہمی تعلقات اور علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
جرمنی کے وزیر خارجہ والٹر اشٹائن مائر آج ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے ہیں ۔ جرمنی کے وزير خارجہ ایرانی وزير خارجہ جواد ظریف کے علاوہ ایران کے صدر حسر روحانی اور دیگر حکام کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔