امریکہ نے سی 17 طیاروں کے ذریعے شام کے شمال مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کو 50 ٹن ہتھیار پہنچا دیئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ خطے میں دہشت گردوں کا اصلی حامی اور مددگار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے سی 17 طیاروں کے ذریعے شام کے شمال مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کو 50 ٹن ہتھیار پہنچا دیئے ہیں جس سے ظآہر ہوتا ہے کہ امریکہ خطے میں دہشت گردوں کا اصلی حامی اور مددگارہے۔ امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سی 17 طیاروں نے لڑاکا طیاروں کی نگرانی میں گذشتہ رات شام کے صوبے الحسکہ میں یہ اسلحہ گرایا گيا ہے جو دہشت گردوں کے ہاتھ پہنچ گيا ہے۔پینٹاگون کے مطابق اس اسلحے میں چھوٹے ہتھیار، گولہ بارود اور گرینیڈ شامل ہیں۔پینٹاگون کے مطابق  شامی صوبے الحسکہ میں 100 سے زیادہ پیلٹس گرائے گئے ہیں۔