امریکہ کی ریاست جنوبی کیرولائنا میں طوفانی بارشوں کےسبب ڈیم ٹوٹ گیاہے اورعلاقے کے افراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل ہونےکی ہدایت کردی گئی ہےجبکہ شمالی اورجنوبی کیرولائنا میں بارشوں سے12افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریاست جنوبی کیرولائنا میں طوفانی بارشوں کےسبب ڈیم ٹوٹ گیاہے اورعلاقے کے افراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل ہونےکی ہدایت کردی گئی ہےجبکہ شمالی اورجنوبی کیرولائنا میں بارشوں سے12افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ امریکہ کی ریاست جنوبی کیرولائنا کوتاریخ کی بدترین بارش کاسامنا ہے۔جنوبی کیرولائنا میں چھ سوسڑکیں اور بریج بندہیں اور چالیس ہزارسےزائدشہری پانی جبکہ چھبیس ہزار سےزائد افرادبجلی سےبھی محروم ہیں۔ اس صورتحال میں اوورکریک بریج ڈیم ٹوٹنےکے سبب لوگوں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ شہرکےایک طرف انخلا ہورہاتو دیگر علاقوں میں لاکھوں افراد طوفانی بارشوں کےسبب گھروں میں محصورہیں ۔