مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر بنارس میں پولیس اور ہندو سادھوؤں کے درمیان کشیدگی پر تشدد ہنگاموں میں بدل گئی، جس کے بعدبنارس میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کے تشدد کے خلاف ہزاروں ہندو سادھو بنارس کی سڑکوں پرنکل آئے۔
سادھوؤں کا احتجاج اس وقت پرتشدد ہنگاموں میں بدل گیا جب پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ مشتعل سادھوؤں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی، شہرمیں جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد واقعات کےبعد کئی مقامات پر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 6 اکتوبر 2015 - 11:46
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر بنارس میں پولیس اور ہندو سادھوؤں کے درمیان کشیدگی پر تشدد ہنگاموں میں بدل گئی، جس کے بعدبنارس میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔