مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشار اسد کی حکومت واحد حکومت ہے جو دہشت گردوں کے خلاف سنجیدگی کے ساتھ لڑ رہی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں بشار اسد کی حمایت بہت ضروری ہے۔پوتین نے اقوام متحدہ کو عالمی سطح پر اہم ادارہ قراردیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام ممالک کے نظریات کو حاصل کرکے ان کو عمل میں لانے کی کوشش کرے۔ روسی صدر نے کہا کہ سرد جنگ کے بعد ایک بلاک نے اپنی مرضی دوسرے ممالک پر مسلط کرنا شروع کردی، لیکن انھیں سمجھنا چاہیے کہ دنیا بدل گئی ہے اور ہم سب میں فرق ہے لیکن اختلافات کے باوجود ہمیں ایکدوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔روسی صدر نے لیبیا، شام اور مشرق وسطی کے بعض دیگر ممالک کے حوادث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک نے دہشت گرد گروہوں کی مدد کی اور مشرق وسطی کے ممالک میں تشدد کو فروغ دیا۔ روسی صدر نےکہا کہ روس نے ہمیشہ دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے اور آج بھی روس شام اور عراق کی مدد کررہا ہےاور میں یہاں پر اس بات کو کھل کر بیان کررہا ہوں کہ آج شام میں بشار اسد کی حکومت واحد حکومت ہے جو دہشت گردوں کا سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کررہی ہے اور ہمیں بشار اسد کی حکومت کی بھر پور مدد کرنی چاہیے۔
اجراء کی تاریخ: 29 ستمبر 2015 - 00:55
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشار اسد کی حکومت واحد حکومت ہے جو دہشت گردوں کے خلاف سنجیدگی کے ساتھ لڑ رہی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں بشار اسد کی حمایت بہت ضروری ہے۔