امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سینڈسٹی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک اور2زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں مسلح افراد بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سینڈسٹی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک اور2زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں مسلح افراد  بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیلیفورنیا کے قریبی شہر سینڈسٹی میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق پولیس اہلکار ملزمان کا تعاقب کررہے تھے کہ اچانک ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی ،جس سے 2اہلکار ہلاک اور 2زخمی ہوگئے ہیں جبکہ جوابی فائرنگ میں دو نوں ملزمان بھی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق واقعہ  میں زخمی ہونیوالے اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔