مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور روس کے وزراء خارجہ نے شام کے بارے میں ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاوروف اور جان کیری نے شام میں داعش دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اور مؤثر کارروائی کرنے پر غور اور تبادلہ خیال کیا ہے ۔ بعض ذرائع کے مطابق امریکہ داعش دہشت گردوں کو علاقہ میں زندہ رکھنا چاہتا ہے اور اسی وجہ سے امریکہ دہشت گردوں کو ترکی میں تربیت بھی دےرہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ وہابی دہشت گردوں پر دباؤ کم کرنے کی ایک نئی سازش کررہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 19 ستمبر 2015 - 01:08
امریکہ اور روس کے وزراء خارجہ نے شام کے بارے میں ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔