مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کی بنا پر ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کردیئے ہیں۔ہندوستان نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان طے شدہ ایجنڈے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان دو روزہ مذاکرات 23 اگست سے شروع ہورہے تھے ہندوستان کا پاکستان سے مطالبہ تھا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں سے ملاقات نہ کریں، جبکہ پاکستان کی جانب سے بھارت کا یہ مطالبہ مسترد کردیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے حریت رہنمائوں کو سرتاج عزیز سے ملاقات کے لئے دعوت نامے ارسال کردئیے تھے، یہ ملاقات 23 اور 24 اگست کو نئی دلی پاکستان ہائی کمیشن میں طے تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کرنے کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 22 اگست 2015 - 00:30
کشمیر کے مسئلے پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کی بنا پر ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کردیئے ہیں۔