مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں رینجرز اورحساس اداروں نے رات گئے گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں کارروائی کی جس کے دوران القاعدہ دہشت گرد تنظیم سے وابستہ 2 وہابی دہشت گرد ہلاک اور 2 خواتین کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں انٹیلی جنس ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر دہشت گردوں کی فائرنگ میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق حساس اداروں اور رینجرز نے گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں ایک فلیٹ پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور حساس ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سجاد جاں بحق ہوگئے جو آپریشن کی کمان سنبھالے ہوئے تھے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکاربھی زخمی ہوا۔ رینجرز نے دہشت گردوں کے ساتھ مقیم 2 خواتین کو حراست میں لیتے ہوئے ان سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبدالاحد اورصالح کے نام سے ہوئی ہے حساس اداروں نے فلیٹ کے مالک کا پتا لگا لیا جو اپارٹمنٹ کی یونین کا سابق صدر بھی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد تخریب کاری کا منصوبہ بنارہے تھے ۔ پاکستان میں دہشت گردانہ واقعات میں سلفی وہابی دہشت گرد ملوث ہیں۔ جب تک پاکستانی حکومت وہابیوں کے مدارس کے خلاف ٹھوس کارروائی نہیں کرتی تب تک پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 اگست 2015 - 12:44
پاکستان کے شہر کراچی میں رینجرز اورحساس اداروں نے رات گئے گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں کارروائی کی جس کے دوران القاعدہ دہشت گرد تنظیم سے وابستہ 2 وہابی دہشت گرد ہلاک اور 2 خواتین کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں انٹیلی جنس ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر دہشت گردوں کی فائرنگ میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔