ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے ضلع ادھم پور میں فوج کے قافلہ پر حملے کے نتیجے میں ہندوستانی سکیورٹی فورس کے 2 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررسان ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے ضلع ادھم پور میں فوج کے  قافلہ  پر حملے کے نتیجے میں ہندوستانی سکیورٹی فورس کے 2 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس " بی ایس ایف"  پر حملہ دار الحکومت سری نگر سے 250 کلو میٹر دور ادھم پور میں کیا گیا.اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے ہندوستانی فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا تھا، حملہ آوروں نے فورسز کی بس میں سوار اہکاروں پر فائرنگ کی۔ ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں فورسز کی فائرنگ سے ایک حملہ آورہلاک جبکہ دوسرا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

لیبلز