مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں ایک بم دھماکے میں 2 فوجی ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے ہیں ترک حکومت نے دھماکے کی ذمہ داری پ ک ک پر عائد کی ہے۔
ترکی کی فوج نے پ ک ک کے خلاف جمعہ سے کارروائی کا آغاز کیا ہے جس میں اب تک سیکڑوں کرد علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں کردوں نے بھی ترک فوجیوں کے خلاف بم دھماکوں کا سلسلہ شروع کردیا ہےجس میں اب تک 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔