مہر خبررساں ایجنسی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز سرحد پر پاکستانی اور ہندوستانی فورسز کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ہندوستانی فوجی اہلکار آج ہلاک ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہندوستان فوج کے ترجمان کرنل ایس ڈی گوسوامی نے پاکستانی فوج پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے سری نگر سے 200 کلومیٹر جنوب مغرب میں ایل او سی پر پونچھ سیکٹر پر ہندوستانی فوج کی پوزیشنز پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔
انھوں ںے دعویٰ کیا کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کے باعث ایک ہندوستانی فوجی زخمی ہوگیا جو کہ بعد میں دم توڑ گیا۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ایل او سی پر سیز فائر کا معاہدہ 2003ء میں ہوا تھا تاہم دونوں جانب سے فورسز پر اس کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے جاتے ہے۔