عراق اور شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے شہر الرمادی کے اولمپک اسٹیڈیم کو بم دھماکوں سے تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائي نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب ممالک میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے شہر الرمادی کے اولمپک اسٹیڈیم کو بم دھماکوں سے تباہ کردیا ہے۔

بم دھماکوں کے نتیجے میں رمادی کا اسٹیڈیم مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ سومریہ کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے کچھ دن پہلے اس علاقہ  سے عقب نشینی کی تھی ۔ اولمپک اسٹیڈیم رمادی سے 18 کلو میٹر دورواقع  ہے عراقی وزارت دفاع نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ عراقی فورسز نے اسٹیڈيم کے علاقہ کو دہشت گردوں سے پاک کردیا ہے۔ الرمادی صوبہ الانبار میں واقع ہے اورعراق کے اس بڑے صوبہ کی سرحدیں ، اردن، سعودی عرب اور شام سے ملتی ہیں ۔ اور ان ممالک سے دہشت گرد بغیر کسی روک ٹوک کے پیشرفتہ ہتھیاروں کے ساتھ عراق میں داخل ہوتے ہیں۔ داعش دہشت گردوں کو سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔