مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائي نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ععراق کے دارالحکومت بغداد میں دو کار بم دھماکوں مين 21 افراد جاں بحق جبکہ بعقوبہ میں 40 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق عراق کے صوبہ دیالی کے علاقہ بعقوبہ میں بھی ایک کار بم دھماکے میں 40 عراقی ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں یہ دھماکہ بنی سعد علاقہ میں ہوا ہے ۔
صوبہ الانبار میں سکویرٹی فورسز کی کارروائی میں 23 وہابی دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ادھر کرکوک میں بھی 11 وہابی دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔