اجراء کی تاریخ: 17 جولائی 2015 - 00:22

عرب ذرائع کے مطابق گروپ1+5 اور ایران کے درمیان ایٹمی مذاکرات میں ایران کی کامیابی نمایاں ہے اور ایران مذاکرات کے ذریعہ اپنے اصلی اہداف تک پہنچ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گروپ1+5 اور ایران کے درمیان ایٹمی مذاکرات میں ایران کی کامیابی نمایاں ہے اور ایران مذاکرات کے ذریعہ اپنے اصلی اہداف تک پہنچ گیا ہے۔ النشرہ کے مطابق ایران کے ایٹمی حق کو عالمی طاقتوں نے تسلیم کرلیا ہے اور ایران اپنی سرزمین پر یورنیم کی افزودگی کرسکتا ہے۔ النشرہ کے مطابق دوسرے نمبر پر امریکی صدر باراک اوبامہ کامیاب ہوئے ہیں جس نےاس تاریخی معاہدے کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے پاس مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا اور امریکی پابندیاں ناکام ہوگئی تھیں اور ایران کی پیشرفت کا سلسلہ سرعت کے ساتھ جاری تھا جسے معاہدے کے ذریعہ روک دیا گیا ہے۔