ہندوستان کے سیکریٹری خارجہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں مار گرائے جانے والا ڈرون طیارہ ہندوستانی نہیں بلکہ چینی تھا اور ہندوستان کے خلاف پاکستان کا واویلا بے معنی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے کہا ہے کہ زاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں مار گرائے جانے والا ڈرون طیارہ ہندوستانی نہیں بلکہ چینی تھا اور ہندوستان کے خلاف پاکستان کا واویلا بے معنی ہے۔ نئی دہلی میں میڈیا سےبات کرتے ہوئے ہندوستان سیکریٹری خارجہ سبھرا مینیم جے شنکر کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے جس ڈرون کو گرایا ہے وہ چینی ساختہ تھا جو تجارتی بنیادوں پر استعمال کے لیے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر پاکستان کی جانب سے خلاف ورزی کی گئی تو بھارت اس کا جواب دے گا۔