مہر خبررساں ایجنسی نے سباء نیٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ تعز میں رمضان المبارک میں بھی سعودی عرب کی ظالمانہ اور وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کی تازہ ترین بمباری میں تعز میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
ادھر یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر حملہ کرکے سعودی عرب کی کئی فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے یمنی قبائل نے یہ حملہ سعودی عرب کی فوجی چیک پوسٹ الشرفہ پر کیا۔ ادھر انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے یمن میں بڑے اور وسیع پیمانے پرجنگی جرائم کا ارتکاب کیا اور کررہا ہے انسانی حقوق کی تنظیموں نے بین الاقوامی عدالت میں سعودی عرب کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔