اجراء کی تاریخ: 21 جون 2015 - 13:16

فرانس کے وزیر خارجہ نے قاہرہ میں مصر کے وزير خارجہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائے الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ فابیوس  نے قاہرہ میں مصر کے وزير خارجہ  سامح شکری کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ۔مصری وزارت خارجہ کے ترجمان بدرعبدالعاطی کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی روابط کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا گيا۔ ترجمان  کے مطابق اس ملاقات میں شام کے مسئلہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔