مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے سلفی وہابی دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے ایک سال مکمل ہونے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سلفی وہابی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا مظہر ہے۔ پاکستانی وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پرخطر محاذ پر لڑکر شہید ہونے والے جوانوں نے اپنے آج کو قوم کے مستقبل پر قربان کیا قوم شہدا اور ان کے لواحقین کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن پوری قوم پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے، پاکستان کامیابی سے دہشت گردی کا قلع قمع کر رہا ہے جس مقصد کے لئے بیٹوں، شوہروں اور بھائیوں کی قربانی دینے والوں کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان کے بعض ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کا سلفی وہابیوں کے بارے میں نرم گوشہ موجودہ ہے اور اسی لئے وہ دہشت گردوں کے سرپرستوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کررہے ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے جب تک دہشت گردوں کے تربیتی وہابی مدارس کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی تک دہشت گردوں کا فصایا پاکستان سے ممکن نہیں ہے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاکستان میں سلفی وہابی فکر کا مقابلہ اور سلفی وہابی مدارس کے خلاف کارروائی بہت ضروری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 جون 2015 - 02:27
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے سلفی وہابی دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے ایک سال مکمل ہونے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سلفی وہابی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا مظہر ہے۔